پشاور میں 14اگست بھرپور طریقے سے منانے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کی تیاریاں مکمل

پشاور میں 14اگست بھرپور طریقے سے منانے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کی تیاریاں ...

پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں 14اگست بھر پور طریقے سے منانے کے لئے ٹریفک واڈن پولیس کی تیاریاں مکمل ،پہلے مرحلے میں قصہ خوانی بازار میں تاجر برادری اور ٹریفک وارڈن پولیس کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی ،ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض احمد،ایس پی سٹی شاہجہان ،تاجر راہنماؤں شیخ عبدالرزاق ،ظفر خٹک سمیت ٹریفک پولیس کے تمام افسران نے شرکت کی ریلی قصہ خوانی بازار سے ہوتے ہوئے سوئیکارنو چوک پہنچ گئی جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کہاکہ چودہ اگست کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا اور اس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی اور اس کے پہلے مرحلے میں ریلی ،دوسرے مرحلے میں آج موٹروے کے قریب سٹال ،بارہ اگست کو ٹاؤن میں سٹال جبکہ تیرہ اگست کو صدر سٹیڈیم میں سٹال لگایا جائے گا جس میں شہریوں کو بیج لگانے کے ساتھ ساتھ قومی پرچم تقسیم کئے جائینگے انہوں نے کہاکہ پشاور کی تاجر برادری نے ہمیشہ پولیس خصوصا ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کیاہے اور اس تعاون اور بھائی چارے کی فضا کے تحت پولیس اور تاجرایک ہے انہوں نے کہاکہ اس ملک کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دی ہے اور ہم اس پرچم تلے ا یک ہے انہوں نے کہاکہ 13اگست کو ٹریفک وارڈن پولیس کے زیر اہتمام فلیگ مارچ بھی کیاجائے گا جبکہ 14اگست کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے ہماری عوام سے اپیل ہے کہ ون ویلنگ اور سلنسر نکال کر موٹرسائیکلیں چلانے سے گریز کیاجائے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر