ایل آر ایچ میں آرتھوپیڈک مریضوں کا آپریشن کیا جائے،ذوالفقار علی

ایل آر ایچ میں آرتھوپیڈک مریضوں کا آپریشن کیا جائے،ذوالفقار علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں آرتھوپیڈک کے مریضوں کا آپریشن فوری طو ر پر کیا جائے گا ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ایل آر ایچ میں بڑی تعداد میں مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کو لایا جاتاہے جن کے لئے ایمرجنسی آرتھوپیڈک میں بائیس بیڈز پہلے سے ہی مختص تھے لیکن اب مزید بارہ بیڈز کا ایک نیا وارڈ بنایا گیا ہے تاکہ ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بروقت علاج مہیا کیا جاسکے اس سلسلے میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور اس کی پوری ٹیم چوبیس گھنٹے موجود رہے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ایمرجنسی کے مریضوں کوہفتوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ بروقت ان کا آپریشن کیا جائے گا، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب وہ زخمی جن کی ہڈیا ں ٹوٹی ہوئی ہوں ان کو ایک سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کی بجائے فوری بروقت آپریشن کیا جائے گا بیان کے مطابق مذکورہ وارڈ میں سات بیڈز خواتین جبکہ سات بیڈز مردوں کے لئے مختص ہیں جو آپریشن تھیٹراور دیگر سہولیات کے نزدیک ترین ہے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختیا ر زمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر سے حادثات کے زخمی ایل آر ایچ کی ایمرجنسی میں لائے جاتے ہیں جن میں زیادہ تر کے ہاتھ پاؤں ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں جن کا بروقت علاج اور آپریشن ہماری ذمہ داری ہے اسی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے ہم نے ایک اور وارڈ کا اضافہ کیا ہے جن سے ان کو بروقت علاج میں کافی مدد ملے گی۔

Back to Conversion Tool