سر کا ر ی اسپتا لو ں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کرینگے ،ڈاکٹر سکندر میندھرو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر سکندر میندھروکے احکامات پر محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں اور اس حوالے سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت منتخب کیے جانے والے 5ہزا رڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں میرٹ لسٹ کے مطابق پہلے 500 منتخب ڈاکٹرز کو آفر لیٹرز جاری کیے جارہے ہیں۔تمام لیٹرز منتخب امیدواروں کو بذریعہ ڈاک ارسال کیے جاینگے۔ امیدوار دیئے گئے اپنے ایڈریس سے رابطہ میں رہیں۔ انہو ں نے بتا یا کہ امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث انہیں پریشانی سے بچانے کے لیے مرحلے وار لیٹرز جاری کیے جارہے ہیں۔