ڈاکٹر عاصم حسین کا ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پرافسوس کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے پاکستانی مدر ٹریساڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کردی تھی- ڈاکٹر رتھ فاؤ کی بدولت پاکستان میں جذام کے مرض پر قابو پایا گیا۔ان کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قابل قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-