الپوری میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کوگولیوں سے چھلنی کردیا گیا

الپوری میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کوگولیوں سے چھلنی کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے دورآفتادہ علاقہ دونائی کروڑہ میں غیرت کے نام پر قابل اعتراض حالت میں پائے جانے والے لڑکا اور لڑکی کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا ۔دونوں لاشیں کھت سے برامد ہوگئی۔لڑکی کے والد اور بھائی نے ملکر موت کے گھاٹ اتار دئے۔پولیس ذرائع۔ تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ضلع شانگلہ کے یونین کونسل رانیال کے بالائی علاقے دونائی کروڑہ میں ایک لڑکی مسماۃ زینت بی بی اور لڑکا سلیمان خان ریپ کی حالت میں گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ار ایچ سی کروڑہ منتقل کردئے۔تھانہ کروڑہ میں مبینہ ملزمان کے خلاف ایف ائی ار بھی درج کر دی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ کہ لڑکی کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ لڑکی اور لڑکے کا اپس میں ناجائز تعلقات تھے جس کی انہیں سزادی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مبینہ ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکیں۔