واٹس ایپ میسنجر بیٹری لائف کے لیے تباہ کن ایپ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اینڈرائیڈ فونز استعمال کرتے ہیں اور اکثر آپ کی بیٹری کا چارج بہت جلد ختم ہوجاتا ہے تو اس کی وجہ واٹس ایپ کو استعمال کرنا ہوسکتا ہے۔جی ہاں ایک نئی رپورٹ میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے ایسی بدترین ایپس کے نام سامنے آئے ہیں جو بیٹری لائف کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔انٹرنیٹ سیکیورٹی فرم Avast کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق اگر اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون کی بیٹری لائف بہتر بنانا چاہتے ہیں تو چند ایپس کو ڈیلیٹ کرکے ایسا ممکن ہے۔اس رپورٹ میں ڈیٹا ٹریفک ہوگنگ، سٹوریج ہڑپ کرنے اور مجموعی کارکردگی متاثر کرنے والی ایپس کے نام بھی دیئے گئے ہیں۔اور اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ بیٹری لائف اور اسٹوریج کے لیے تباہ کن ایپس میں فیس بک کی ایک نہیں کئی ایپس شامل ہیں۔ایسی ایپس جو فون آن ہوتے ہی خودکار طور پر کام شروع کرکے بیٹری لائف ختم کرتی ہیں ، ان میں فیس بک، واٹس ایپ میسنجر، گوگل میپ، وی چیٹ، ایپ لاک، ڈی یو بیٹری سیور، سام سنگ آل شیئر، سام سنگ سیکیورٹی پالیسی اپ ڈیٹ، بیمنگ سروس فار سام سنگ اور چیٹ آن وائس اینڈ ویڈیو چیٹ شامل ہیں۔