امریکی پاسپورٹ عملے کی غلطی ،خاتون کو چڑیل بنا دیا

امریکی پاسپورٹ عملے کی غلطی ،خاتون کو چڑیل بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اکثر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں وغیرہ میں ان اداروں کے عملے کی غلطیاں سامنے آتی ہیں، جیسے نام غلط لکھ دیا، پتے میں غلطی یا تصویر خراب کردی۔مگر یہ صرف ہمارے ملک کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتا ہے، خصوصاً امریکا میں جو واقعہ سامنے آیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی خاتون چیلسی راموس (Chelsey Ramos) کو 'خون کے آنسو' بہانے پر مجبور کردیا۔یہ خاتون اپنے دوست کے ساتھ ستمبر میں جرمنی جانے کا ارادہ رکھتی تھیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے پاسپورٹ کو ری نیو کرانے کے لیے جمع کرادیا۔اس جوڑے نے پاسپورٹس کی تیاری کے لیے فوٹوگرافر سے ویسی ہی تصاویر بنوائیں، جیسی عام طور پر اس دستاویز پر لگی ہوتی ہیں۔جولائی کے آکر میں خاتون کو نیا پاسپورٹ ڈاک کے ذریعے مل گیا اور جب انہوں نے لفافہ کھول کر اسے نکالا تو شاک سے سکتے کا شکار ہوگئیں۔اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں ایسا کیوں ہوا، آپ نیچے تصویر دیکھ سکتے ہیں۔اور اس کا بہترین موازنہ اس تصویر سے کیا جاسکتا ہے۔خاتون کے دوست Reece Lagunas نے بتایا 'چیلسی یہ دیکھ کر شاک رہ گئی۔