جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ،نذر حسین شاہ

جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ،نذر حسین شاہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سیکرٹری وائلڈ لائف ،ماحولیات اور جنگلات خیبر پختونخواہ سید نذر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ہیں لوگ جنگلی حیات کی افزائش نسل کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں کچے کے علاقہ میں ہرن اور پاڑہ کی نسل کو بڑھانے کیلئے ہم نے خصوصی اقدامات کیئے ہیں افزائش نسل کے لئے سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کچہ میں ہرن اور پاڑہ کی نسل کو بڑھانے کیلئے علاقے کی عوام کی خواہش پر ایک نایاب پاڑہ (hogdeer)کچے کے علاقے میں چھوڑنے کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف سردار سجیل خان بلوچ کے علاوہ کچے کے علاقے کی عوام موجود تھی ،کچے کے علاقے میں پہلے سے دو ہرن دیکھے گئے جس پر عوام نے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے درخواست کی کہ چونکہ دس پندرہ سال پہلے کچے کے علاقے میں ہرن اور پاڑے بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن بعد میں انکی افزائش ختم ہو کر رہ گئی اس لئے اس وقت موجود دو ہرن کے لئے اگر ہمیں علاقے میں پاڑہ دیا جائے تو ہم اسکی نسل کو بڑھائیں گے انکو خوراک اور تحفظ بھی دینگے جس پر سیکرٹری محکمہ وائلڈ لائف نے انکی درخواست منظور کرتے ہوئے پاڑہ گزشتہ روز اپنے دست مبارک سے چھوڑ دیا ،سیکرٹری وائلڈ لائف ،ماحولیات اور جنگلات سید نذر حسین شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں محکمہ وائلڈ لائف کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔بعدازاں گومل یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے سلسلے میں سیکرٹری جنگلات خیبر پختونخواہ سید نذر حسین شاہ نے آم کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ جنگلات کاکسی بھی ملک میں ہونا انتہائی ضروری ہے ،درخت صدقہ جاریہ ہیں ہم سب کو شجر کاری مہم کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر گومل یونیورسٹی کی طرف سے دلنواز خان موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر