انسداد بدعنوانی کی قومی پالیسی کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے، قمر زمان چوہدری

انسداد بدعنوانی کی قومی پالیسی کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے، قمر زمان ...

اسلام آباد ( صباح نیوز) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چےئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب زیروٹالیرنس پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرُ عزم ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لئے ’’عوام دوست نیب ‘‘کا اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ نیب میں دائر کی گئی اپنی شکایا ت کا سٹیٹس جان سکیں، اس اقدام سے نیب کے کام میں بھی خاطر خواہ بہتری آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے گذشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر غور کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی قومی پالیسی بہترین ثابت ہوئی جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ2014سے2017کے دوران نیب کو موصول ہونے والی شکایات کی تعداد دوگناہوچکی ہے، موجودہ مینجمنٹ کے تین سالہ دور میں 150سے زائد کرپشن کے ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں جبکہ 50ارب روپے برآمدکئے گئے ہیں،نیب عدالتوں سے سزاؤں کا تناسب75فیصد ہے جو وائٹ کالر کرائم کے خاتمہ کیلئے قائم ایجنسی کی بڑی کا میابی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں نیب کے ڈائریکٹرجنرلز کی سالانہ کانفرنس ستمبر میں منعقدکی جائے گی ۔

اقمر زمان چوہدری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر