اساتذہ سکولوں میں حاضری کو یقینی بنائیں ،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر

اساتذہ سکولوں میں حاضری کو یقینی بنائیں ،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر

ٹانک(نمائندہ خصو صی) ایجنسی ایجو کیشن افیسر جنوبی وزیرستان محب الرحمن ڈاوڑ نے کہا ہے کہ اساتذہ سکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے والے اساتذہ کو کسی صورت معافی نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد جس کی نمائندہ گی صدر پریس کلب ٹانک اور دین محسود کر رہے تھے کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے پہاڑی علاقوں کے سکول کھل چکے ہیں جبکہ یکم ستمبر سے میدانی علاقے کے سکول کھل رہے ہیں انہوں نے کہا پاک فوج کی بے پناہ قربانیاں اور قبائلیوں کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں ایک مثالی امن قائم ہو چکا ہے انہوں نے اساتذہ پر زوز دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ان کی تنخواہیں روک دی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ مہمار قوم ہیں اس لئے اساتذہ سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں میں مختلف اوقات میں تمام سکولوں کے دورے کر کے حاضریاں چیک کروں گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر