مہمند ایجنسی ،دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مہمند ایجنسی ،دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، میاں منڈی بازار میں آتشزدگی سے دکان خاکستر۔ سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی نے بروقت آگ بجھا کر مارکیٹ کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے مشہور میاں منڈی بازار میں بدھ اور جمعرات کے درمیانی رات صالح محمد نامی شخص کے خالی بوریوں کی دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ جس سے دکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کے خالی بوریوں نے فوری طور پر آگ پکڑ لیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی کا وہاں سے گزر ہوا تو فورسز اہلکاروں نے بروقت کوشش کر کے آگ بجھا کر مارکیٹ میں پھیلنے سے پہلے قابوپالیا۔ متاثرہ دکاندار نے بتایا کہ وہ غریب آدمی اور 30 اگست کو چھوٹے بیٹے کے دل کا آپریشن ہونے والا ہے۔ انہوں نے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر