ڈیرہ پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 گرفتار

ڈیرہ پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)پروآ پولیس کا گھونسر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،پولیس نے تین بندوق،دو پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر کے چھ ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور کی ہدایت پر پروآ پولیس نے علاقہ گھونسر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس نے تین بندوق،ایک رائفل ،دو پستول اور38کارتوس برآمد کر کے چھ ملزمان گرفتار کرلئے،الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔