پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کرنے پراحتجاج کی دھمکی
بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )خیبر پختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے دھمکی دی ہے کہ سپیشل سیکر ٹری ایجوکشن نے اگر اپنے تعلیم دشمن اقدامات اور نجی سکولوں سے سو تیلی ماں جیسا سلوک بندنہ کیا تو ان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا پین کے صو بائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ نے ہنگا می پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کی قوائد وضوابط کمیٹی میں نجی اداروں کی نمائندگی سے مکمل لاتعلقی ظاہرکی اور اسے مسترد کر دیا ہے انھوں نے سپیشل سیکر ٹری ایجوکیشن کے اس یکطر فہ فیصلے اورمن پسند افراد کو بورڈز میں اہم عہدے دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان اقدامات سے صوبے کا پر امن تعلیمی ماحول سخت متاثر ہو رہا ہے جس کا واضح ثبوت صوبے کے حالیہ میٹرک و انٹر نتائج میں سرکاری سکولوں کی ناقص کار کر دگی ہے انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پین صو بہ خیبر پختونخوا کے تمام نجی تعلیمی اداروں کی واحد رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے اور پین کو اعتماد میں لئے اور نمائندگی دیئے بغیر صو بے کے ہزاروں نجی سکولوں سے متعلقہ کو ئی بھی حکومتی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ جس طرح پشاور ہائی کورٹ میں جماعت پنجم و ہشتم کے بورڈ امتحان کے سلسلے میں پین نے اپنی نمائندگی کا بھر پور حق ادا کر کے عدالتی انصاف کے حصول میں کامیابی حا صل کی ہے اسی طرح اپنے اداروں کے بارے میں ہر مسئلے اور فیصلے میں بھی اپنا لازمی کردار ادا کریں گے انھوں نے سپیشل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم کے رویے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ایک سازش کے تحت قوائد کمیٹی میں پین کو شامل نہیں کیا گیا اورجو افراد کمیٹی میں لئے گئے ہیں انھیں نمائندگی کا حق حا صل نہیں انھوں نے کہاکہ اگر یہ فیصلہ فوری واپس نہ لیا گیا تو صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا ۔