قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامیں چیک تقسیم کرنے کی تقریب

قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامیں چیک تقسیم کرنے کی تقریب

پشاور( سٹاف رپورٹر )قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامیں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروبریگیڈیئر(ر)فاروق ناصراعوان نے محکمہ پوسٹل سروسزمیں خربردکی گئی رقم واگزارکراکے چیک ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل رشیداللہ کنڈی کے حوالے کردیا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیب فاروق ناصراعوان نے کہاکہ قومی احتساب بیوروکے موجودہ چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرقیادت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے،عوام میں بدعنوانی کے مضمراثرات سے متعلق شعوراجاگرکرنے اورمعاشرے کوبدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے نیب ایک جامع حکمت عملی پرعمل پیراہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں بدعنوانی کا سدباب نہ کیاگیاتوبدعنوانی نے اس ملک کی بنیادوں کودیمک کی طرح چاٹ لیاہے اورتاریخ گواہ ہے کہ جس معاشرے کوبدعنوانی جیسی عفریت سے پاک کیاگیاہے اس معاشرے نے ترقی کی مثالیں قائم کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیوروکے حکام اوراہلکار بدعنوانی کوجڑسے ختم کرنے کیلئے اپنے فرائض بخوبی نبھارہے ہیں۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر