بخشالی میں ہیڈ ٹیچر کے پی ٹی سی فنڈز میں وسیع پیمانے پرخرد برد

بخشالی میں ہیڈ ٹیچر کے پی ٹی سی فنڈز میں وسیع پیمانے پرخرد برد

بخشالی(نمائندہ پاکستان) گورنمنٹ پرائمری سکول سیرئے شہزدہ کورونہ بخشالی کے ہیڈ ٹیچر کی پی ٹی سی فنڈ میں وسیع پیمانے پر خورد برد ،پی ٹی سی رقم کی اخراجات کے تمام رسید اور ریکارڈ غائب ،سکول پی ٹی سی کمیٹی کے چیئرمین کا ساتھیوں سمیت بخشالی پریس کلب میں پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرئمری سکول سیرئے شہزاد ہ کورونہ بخشالی کے پی ٹی سی چیئرمین صاحبزادہ شفیع الزمان باچہ نے اپنے ساتھیوں سمیت بخشالی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کہ مذکورہ بالا سکول کے ہیڈ ٹیچر مکرم شاہ نے سکول کے پی ٹی سی فنڈز میں وسیع پیمانے پر خورد بورد کا بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ ارتکاب کیا ہے جبکہ میرے اور پی ٹی سی کمیٹی کے دیگر ممبران کے بار بار اعتراض اور منع کرنے کے باوجود بھی مختلف ہیلو بہانو کے ذریعے وقتاً فوقتاً فنڈز کی رقم لوٹتا رہا اور کسی بھی معاملے میں پی ٹی سی کے کسی بھی رکن کے رائے کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا انہوں نے کہا کہ سکول میں پی ٹی سی فنڈز کے حوالے سے کوئی رسید یا کوئی ریکارڈ سرے سے موجود نہیں اس کے علاوہ مذکورہ ہیڈ ٹیچر اکثر وبیشتر سکول ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر رہتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کا قیمتی وقت برباد ہوتا ہے اور ان کا مستقبل داوٗ پر لگا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ان تمام شکایات کو لیکر ہم نے وزیر تعلیم محمد عاطف خان اور محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن وہاں سے بھی تاحال کوئی خاص رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا لہذا اس پریس کانفرنس کے ذریع ہم صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ،ڈی ای اور مردان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جی پی ایس شہزادہ کورونہ سیرئے بخشالی کے ہیڈ ٹیچر مکرم شاہ کے خلاف مذکورہ بالا مالی بے ضابطگیوں فنڈز میں خورد بورد اور ڈیوٹی میں کوتاہی کے خلاف صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوئری کی جائے اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں انہیں سکول سے ہٹایا جائے اور کسی فرض شناس اور ایماندار ہیڈ ٹیچر کو اس سکول میں تعینات کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر