ناظمین کاٹی ایم او کے ہمراہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کادورہ

ناظمین کاٹی ایم او کے ہمراہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کادورہ

پشاور(کرائمز رپورٹر)تہکال پایاں یوسی 38اور یوسی 40 میں ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب کاٹی ایم او ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمن کے ہمراہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ یوسی ناظمین حبیب شاہ اور مومن خان بھی موجود تھے ۔اس موقع ناظم ٹاؤن تھری نے علاقے میں صفائی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اس دوران انھوں نے علاقے کے ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی ہسپتال عملہ نے ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب کو مریضوں کی طبی سہولیات پر بریفنگ بھی دی جس پر ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب نے ٹاؤن تھری کی جانب سے متعلقہ افسران کوہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کئے اورہسپتال عملہ سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر انھوں نے یوسی 38اور یوسی 40 کے ایم آئیز کو ضروی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے اورڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے بھی بڑھایا جائے اس موقع پر علاقے کے یوسی ناظمین حبیب شاہ اور مومن خان نے صفائی کے بہترین اقدامات اور سپرے مہم پر ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب اور ٹی ایم او میاں انیس الرحمن کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر