ورکرز ویلفیئر بورڈ 82 ساتذہ کو تنخواہیں دینے کے احکامات
پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس غضنفرپرمشتمل دورکنی بنچ نے ورکرزویلفیئربورڈ کے 82اساتذہ کو 30اگست تک گذشتہ چار ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکرٹری ورکرزویلفیئربورڈ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار محمد آصف سمیت82اساتذہ کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذاروں کو گذشتہ چار ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی کیونکہ ورکرزویلفیئربورڈ نے ایک انتظامی کمیٹی قائم کی تھی اورکمیٹی نے بعض افراد کو بلیک قرار دیا تھا تاہم درخواست گذاروں کو بھی بعدازاں کلیئرقرار دیاگیا اورکلیئرہونے کے باوجود گذشتہ کئی ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے دوچارہیں لہذاتنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے سیکرٹری ورکرزویلفیئربورڈ کو31اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کے ا حکامات جار ی کرتے ہوئے نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔