خاصہ دار فورس کے اہلکار کی ریٹائرمنٹ پرجواب طلب

خاصہ دار فورس کے اہلکار کی ریٹائرمنٹ پرجواب طلب

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس غضنفرپرمشتمل دورکنی بنچ نے خاصہ دارفورس کے اہلکار کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پرپولیٹکل ایجنٹ خیبرایجنسی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز امین الرحمان ا یڈوکیٹ کی وساطت سے دائرخاصہ دارفورس کے اہلکار اکرام الدین کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذار خیبرایجنسی خاصہ دارفورس میں خاصہ دار اہلکار تعینات ہے جسے10اکتوبر کو ریٹائرکیاجارہا ہے تاہم یہ ریٹائرمنٹ قبل ازوقت ہے کیونکہ خاصہ دارفورس قوانین کے تحت تیس سال کی مدت ملازمت یا55سال کی عمرپرریٹائرڈکیاجاسکتاہے جبکہ درخواست گذار کو قبل ازوقت ریٹائرکیا جارہا ہے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد رٹ پٹیشن برائے سماعت منظورکرکے پولیٹکل ایجنٹ خیبرایجنسی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا اوررٹ کی سماعت17ٗ اگست تک ملتوی کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر