نواز شریف کا قافلہ کھاریاں پہنچ گیا، جگہ جگہ شاندار استقبال، کارکنوں کے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے

نواز شریف کا قافلہ کھاریاں پہنچ گیا، جگہ جگہ شاندار استقبال، کارکنوں کے ڈھول ...
نواز شریف کا قافلہ کھاریاں پہنچ گیا، جگہ جگہ شاندار استقبال، کارکنوں کے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کارواں سرائے عالمگیر سے ہوتے ہوئے کھاریاں پہنچ گیا ، قافلے کا جگہ جگہ والہانہ استقبال، کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،متوالوں کے اپنے قائد کی گاڑی کے آگے بھنگڑے، سیلفیاں بھی بناتے رہے اور اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے،قافلے میں شامل پارٹی رہنماطلال چودھری، مشاہد اللہ خان، آصف کرمانی، ماروی میمن اور دیگر اپنے کارکنوں کا خون گرمانے کیلئے پرجوش، نواز شریف کے حق میں نعرے لگواتے رہے،سابق وزیراعظم کا قافلہ صبح جہلم سے لاہور کیلئے روانہ ہوا تھاتو کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور جیسے جیسے یہ قافلہ آگے بڑھتا گیا کہ قافلے کے شرکا کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ایلیٹ کمانڈوز کی گاڑیاں بھی نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ ہیں۔گجرات، اور گوجرانوالہ میں استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،جگہ جگہ استقبالیہ بینرز اور کیمپ لگ گئے ہیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف اگلا پڑاﺅ گوجرانوالہ میں کریں گے اورشیر والہ پارک میں سٹیج تیار کیا جا رہا ہے جہاں میاں نواز شریف خطاب بھی کریں گے، سابق وزیراعظم آج گوجرانوالہ میں ہی قیام کریں گے اور کل صبح لاہور کیلئے روانہ ہوںگے۔

مزید : قومی /اہم خبریں