انتھونی جوشوا سے تعلقات، فریال مخدوم نے خاموشی توڑ دی

انتھونی جوشوا سے تعلقات، فریال مخدوم نے خاموشی توڑ دی
انتھونی جوشوا سے تعلقات، فریال مخدوم نے خاموشی توڑ دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سابق اہلیہ نے باکسر انتھونی جوشوا سے تعلقات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ نہیں پتہ کہ ہو کیا رہا ہے، لیکن جو بھی ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں اور مکمل طور پر غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ فریال نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عامر خان کو جو سکرین شارٹس بھیجے تھے وہ جعلی تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی طرف سے بھیجے گئے سکرین شارٹس کو عامر خان نے انتھونی جوشوا سے میری گفتگو سے تعبیر کیا حالانکہ ہم تو پوری زندگی میں کبھی نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر محمد عامر خان نے اہلیہ فریال سے علیحدگی اختیار کر لی

فریال نے کہا کہ ان کی طرف سے بھیجے جانے والے جعلی سکرین شارٹس کے باعث عامر خان کا غصہ عروج پر پہنچ گیا اور اس کے اندر کے اچھے انسان پر غالب آگیا جس کے بعد عامر نے وہ چیزیں ٹویٹ کردیں جن میں کوئی حقیقت ہی نہیں تھی۔

’عامر خان اور میں نے مل کر یہ شرمناک کام کیا تھا اور میں نے فریال کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ۔۔۔‘ فرانسیسی ماڈل بھی میدان میں آگئی، باکسر عامر خان کا سب سے شرمناک ترین راز بے نقاب کردیا

فریال کا کہنا تھا کہ اب عامر اور انتھونی کی ٹیموں میں تمام معاملات کلیئر ہو چکے ہیں ، ’ میں اپنی بیوقوفی پر معافی چاہتی ہوں، چلو اب زندگی میں آگے بڑھتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی شریک حیات فریال مخدوم میں انتہائی افسوسناک طریقے سے ٹوئٹر پر علیحدگی ہوئی تھی۔ اپنے ٹویٹس میں عامر خان نے اہلیہ فریال پر بے وفائی کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ اس کے ہیوی ویٹ چیمپیئن انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

مزید : برطانیہ