”مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے“ نواز شریف کے متوالے نے گھوڑا ریڑھا ایکسپریس وے پر چڑھا دیا

”مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے“ نواز شریف کے متوالے نے گھوڑا ریڑھا ...
”مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے“ نواز شریف کے متوالے نے گھوڑا ریڑھا ایکسپریس وے پر چڑھا دیا

  

اسلام آباد (آن لائن) مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے، ایکسپریس وے پر گھوڑا ریڑھا چڑھ آیا۔ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کی اچانک دوڑیں اس وقت لگ گئےں جب کھنہ پل سے ایکسپریس وے پر ایک گھوڑا ریڑھا چڑھ آیا اور تیزی سے ائیرپورٹ کی جانب رواں دواں ہوگیا۔ ٹریفک سارجنٹ نے اسے قائد اعظم پورٹریٹ کے پاس روک تو لیا مگر اس ریڑھے پر لکھا تھا کہ ”مت روکو، ریلی میں جانا ہے“ ریڑھے کوچوان سے پولیس والوں نے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ پاﺅں چادر دیکھ کر پھیلائے جاتے ہیں، میری جتنی بساط ہے اس کے مطابق اپنے قائد کو الوداع کہنے جارہا ہوں، بعدازاں ٹریفک پولیس نے پرخلوص زبان میں سروس روڈ پر چڑھا دیا۔

ماروی میمن نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر ایسی حرکت کردی کہ ۔۔۔

مزید : اسلام آباد