کراچی، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور گارڈ شہید

کراچی، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور گارڈ شہید
کراچی، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور گارڈ شہید

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک اور گارڈ شہید ہو گئے، نجی ٹی وی کے مطابق عزیز آباد میں گاڑی پر فائرنگ دونوں اطراف سے کی گئی جس سے ڈی ایس پی ٹریفک حنیف اور گن مین سلطان شہید ہو گئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزموں کے جانب سے15 سے 20 فائر کئے گئے۔

مزید : کراچی