نواز شریف قسمت کے ستاروں پر سیاست کرتے ہیں: شیخ رشید

نواز شریف قسمت کے ستاروں پر سیاست کرتے ہیں: شیخ رشید
نواز شریف قسمت کے ستاروں پر سیاست کرتے ہیں: شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں تقریر لکھنے والا نہیں ہے اس لیے وہ ہوائی فائر مار رہے ہیں اور سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے، یہ قسمت کے ستاروں پر سیاست کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کی نظریں گوجرانوالہ اور لاہور پر لگی ہوئی ہیں ، جہلم سے پہلے تک ان کی ریلی مکمل طور پر فلاپ تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے سے ہی پلاننگ کر رکھی تھی اور اسی پلاننگ کے تحت وہ جمعہ کو ہی گوجرانوالہ آ رہے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز خود پہلوانوں کے خاندان سے ہیں اس لیے ان کی گوجرانوالہ میں رشتہ داری بھی ہے جس کے باعث یہاں انہیں بندے مل سکتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں