نواز شریف کو ریلی میں کالعدم داعش نشانہ بناسکتی ہے، حساس ادارے کا انتباہ

نواز شریف کو ریلی میں کالعدم داعش نشانہ بناسکتی ہے، حساس ادارے کا انتباہ
نواز شریف کو ریلی میں کالعدم داعش نشانہ بناسکتی ہے، حساس ادارے کا انتباہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) حساس ادارے نے آگاہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ریلی و جلسہ کے دوران کالعدم تنظیم ”داعش“ کی طرف سے دہشتگردی کی واردات ہوسکتی ہے، حملہ خود کش یا فدائی ہوسکتا ہے، حساس ادارے نے چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ مراسلہ میں اگر ریلی و جلسہ منسوخ نہیں ہوسکتا تو تمام روٹ اور عوام کے رش پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا لکھا گیا ہے۔

مراسلہ نمبری U.O.NO.1586-89 میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر (ر) اعظم سلیمان اور امداد اللہ بوسال سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ایک کالعدم تنظیم ”داعش“ کا ایک گروپ سابق وزیراعظم پر خود کش یا فدائی حملہ کرسکتا ہے، اس ریلی و جلسہ کو یا تو منسوخ کیا جائے اور اگر منسوخ نہیں کرنا تو روٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

نواز شریف قسمت کے ستاروں پر سیاست کرتے ہیں: شیخ رشید

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اس مراسلہ کے بعد سابق وزیراعظم کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، جہلم کے مقام پر ان کے خطاب کے دوران کمانڈوز کی بھاری نفری نے انہیں چاروں اطراف سے گھیرے میں لئے رکھا تھا، جبکہ روٹ کے دوران بھی ان کی گاڑی کو پولیس کمانڈوز کی طرف سے سخت پہرے میں لایا جارہا ہے، گوجرانوالہ اور پھر لاہور میں ان کے خطاب کے دوران پنجاب پولیس نے سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا ہے۔ سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے سابق وزیراعظم پاکستان کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

مزید : لاہور