”یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔۔۔“حامد میر نے نواز شریف کے ماضی کا ایسا کلپ چلا دیا کہ دیکھ کر وہ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

”یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔۔۔“حامد میر نے نواز شریف کے ماضی کا ایسا کلپ چلا دیا ...
”یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔۔۔“حامد میر نے نواز شریف کے ماضی کا ایسا کلپ چلا دیا کہ دیکھ کر وہ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وہ وقت گزر گیا ہے جب سیاستدانوں کی جانب سے ماضی میں کی گئی باتیں دوبارہ سامنے کم ہی آیا کرتی تھیں مگر ٹیکنالوجی اور ترقی یافتہ میڈیا کے اس دور میں سیاستدانوں کو بھی سوچ سمجھ کر الفاظ بولنا پڑتے ہیں کیونکہ اب یہ کئی سالوں بعد بھی سامنے آ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف کی ریلی ، کتنے آدمی تھے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

نواز شریف اسلام آباد سے لاہور تک ریلی نکال رہے ہیں تو ایسے میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اپنے پروگرام میں سابق وزیراعظم کا ایک ایسا کلپ چلا دیا کہ دیکھ کر وہ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔ انہوں نے یہ کلپ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کرتے ہوئے لکھا ”یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔۔۔ کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنے والوں کے بارے میں جناب نواز شریف نے کیا فرمایا تھا؟“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے“ نواز شریف کے متوالے نے گھوڑا ریڑھا ایکسپریس وے پر چڑھا دیا

اس کلپ میں نواز شریف کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے کہ ”کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا کوئی سنجیدہ سیاست نہیں، جو کہہ رہے ہیں کہ ہم تحریک چلائیں گے، چل ہی نہیں رہی تحریک، وہ روز بیٹھتے ہیں کہ اب کیا کریں بھائی۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : اسلام آباد