نوازشریف کی گھر واپسی ، ماروی میمن ایسی سواری پر ریلی میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

نوازشریف کی گھر واپسی ، ماروی میمن ایسی سواری پر ریلی میں شرکت کیلئے پہنچ ...
نوازشریف کی گھر واپسی ، ماروی میمن ایسی سواری پر ریلی میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

  

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کاررواں اسلام آباد سے لاہور کی طرف رواں دواں ہے اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن بھی اسی قافلے میں شامل ہیں لیکن سرکاری گاڑی استعمال کیے جانے پر تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا۔

شعیب ملک نے لکھا کہ ’ماروی میمن آپ کو جی ٹی روڈ ریلی میں سرکاری گاڑی کے استعمال پر شرم آنی چاہیے ، ہمارے ٹیکسوں سے نہیں بلکہ اپنے ذرائع استعمال کریں‘۔

صارفین کاکہناتھاکہ سرکاری ذرائع کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریلی کو کامیاب دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید : جہلم