شریف خاندان کا 17 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے چین بھجوانے کا انکشاف

شریف خاندان کا 17 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے چین بھجوانے کا انکشاف
شریف خاندان کا 17 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے چین بھجوانے کا انکشاف

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ شریف خاندان نے 17ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی رقم چین بھجوائی گئی۔ ملتان میٹرو بس کا بڑا سکینڈل جلد سامنے آئے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میٹرو ملتان بنانے والئی کیپٹل کنسٹرکشن کمپنی نے 17 ملین ڈالر چینی کمپنی کو بھیجے۔ چین کی سکیورٹی ایکسچینج نے تحقیقات شروع کردی کہ رقم کہاں سے آئی، تفتیش کرنے وہ پاکستان میں آئے یہاں پتہ چلا کہ حبیب رفیق اور میٹراگون ملتان میٹرو بنارہے ہیں۔ ان کمپنیوں نے رقم بھجوائی تھی۔ کیپٹل کمپنی کے مالک نے بتایا کہ شریف فیملی کے پیسے ہم نے نکال کر چین بھیجے۔ یہ شریف خاندان کے خلاف ایک اور ریفرنس بنے گا۔ چینی ٹیم ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے اور تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :نواز شریف کی ریلی کی رفتار سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بڑھائی گئی تھی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

مزید : اسلام آباد