نواز شریف اپنی ذات کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے باہر نکلے ہیں،عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید جمہوریت کیلئے وائرس ہیں ،طلال چودھری

نواز شریف اپنی ذات کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے باہر نکلے ہیں،عمران خان ، طاہر ...
نواز شریف اپنی ذات کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے باہر نکلے ہیں،عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید جمہوریت کیلئے وائرس ہیں ،طلال چودھری

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلا ل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید جمہوریت کیلئے وائرس ہے ، نواز شریف اپنی ذات کیلئے نہیں پاکستان کیلئے باہر نکلے ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق عوام کے فیصلے کی توہین ہوئی ،دہشت گرد کے پاس بھی اپیل کے 2حق ہیں ،یہ کیسا نظام کہ وزیراعظم کے پاس اپیل کا ایک حق بھی نہیں،یہ کیسا نظام ہے کہ منتخب عوام کرے گھرکوئی اور بھیج دے،انہوں نے کہاکہ لاہور میں ہمارا پہلا پڑاﺅ ہو گا آخری نہیں ،نوازشریف گھر نہیں پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے جا رہا ہے سسٹم کو آگے بڑھتا رہنا چاہئے۔

مزید : جہلم