این اے 120 میں یاسمین راشد نے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر ن لیگ کی پریشانی کی حد نہیں رہے گی

این اے 120 میں یاسمین راشد نے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر ن لیگ کی پریشانی کی ...
این اے 120 میں یاسمین راشد نے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر ن لیگ کی پریشانی کی حد نہیں رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے سیاسی سرگرمیاں زور پکڑنے لگی ہیں، تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزنگ میں ٹیمپل روڈ پر گھر گھر انتخابی مہم کے ذریعے شہریوں سے رابطے کئے۔ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کا سامنا مسلم لیگ ن کے متوالوں سے ہو گیا۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر سکیورٹی کے عوام میں نکل آئی ہیں، ہماری خواتین کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ عوام میں جا کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن تاحال اپنا امیدوار لانے میں ناکام ہے۔

مزید :

لاہور -