مشن جی ٹی روڈ کے دوران نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقریر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

مشن جی ٹی روڈ کے دوران نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقریر لاہور ہائی کورٹ میں ...
مشن جی ٹی روڈ کے دوران نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقریر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی عدلیہ مخالف تقریر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے ججوں کی تضحیک کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر آئین کے خلاف کھلی بغاوت ہے لہذا آئین کے آرٹیکل 204کے تحت نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ مشن جی ٹی روڈ کے دوران نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مجھے عوام نے منتخب کیا اور پانچ افراد نے باہر نکال دیا ،منتخب وزیر اعظم کو اس طرح نکالنا توہین آمیز ہے اور یہ عوام کے ووٹوں کی بھی توہین ہے ۔

مزید خبریں :”یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔۔۔“حامد میر نے نواز شریف کے ماضی کا ایسا کلپ چلا دیا کہ دیکھ کر وہ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

مزید : لاہور /اہم خبریں