70 سال میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، آئینی اداروں کو پارلیمان کو عزت دینا ہو گی، مریم اورنگزیب

70 سال میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، آئینی اداروں کو پارلیمان ...
70 سال میں کوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا، آئینی اداروں کو پارلیمان کو عزت دینا ہو گی، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا 70 سال میں پاکستان میں 18 وزیراعظم آئے لیکن کوئی اپنی مدت پوری نہیں کر سکا،5 اسمبلیاں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیں ایسا کیوں ہے ؟، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پارلیمنٹ وہ واحد ادارہ ہے جو عوام کے ووٹ سے وجود میں آتا ہے،تمام اداروں کو آئین و قانون کی پاسداری کرنا ہو گی اورپارلیمان کی عزت دینا ہو گی ،وفاقی وزیر کا کہنا تھاجمہوریت میں رائے سے اختلاف ہو سکتا ہے،پارلیمان 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور پارلیمنٹ میں بیٹھے تمام لوگ اداروں کا احترام کرتے ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ 99 ءکے بعد 9 سال ملک میں آمریت رہی ،پاکستان میں آمریت اور جمہوریت کا موازنہ کریں تو جواب آپ کو خود ملے گاانہوں نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس سے پاکستان کے دوسرے ملکوں سے تعلقات قائم ہوں گے،انہوں نے کہا 2013 ءاور آج کے پاکستان کا دہشتگردی کے حوالے سے موازنہ کیا جائے تو ملک میں دہشتگردی میں 92 فیصد کمی ہوئی۔

مزید :

اسلام آباد -