نواز شریف کی ریلی کی رفتار سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بڑھائی گئی تھی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

نواز شریف کی ریلی کی رفتار سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بڑھائی گئی تھی: نجی ٹی وی ...
نواز شریف کی ریلی کی رفتار سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بڑھائی گئی تھی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں نواز شریف کی ریلی تیسرے روز بھی جاری ہے ، ریلی کے دوسرے روز خواجہ سعد رفیق کی وجہ سے ریلی نے جو سپیڈ پکڑی تھی اس نے ہر شخص کو ہی حیران کیا ہوا لیکن اب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر نواز شریف کے قافلے کی سپیڈ بڑھائی گئی تھی۔

جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے نے خبر دی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد آئے اور خواجہ سعد رفیق کو اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد وزیر ریلوے واپس آئے تو انہوں نے قافلے کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی۔ خواجہ سعد رفیق کے اس اقدام پر لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات گردش کر رہے ہیں تاہم نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر قافلے کی رفتار میں اضافہ کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے جی ٹی روڈ مشن میں تیز رفتاری کی وجہ پہاڑی علاقہ اور سکیورٹی خدشات تھے : مجیب الرحمان شامی

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو ایک پیغام کے ذریعے سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد رفقا نے مشورہ دیا کہ جب ادارے ہی مجبوری کا اظہار کردیں تو خطرہ مول نہیں لینا چاہیے، اس کے بعد قافلے کی رفتار بڑھا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے قافلے کی رفتار بڑھائیں، خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر قافلے کی رفتار بڑھ گئی، جہلم میں اگلے پڑاؤ کا امکان

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ میاں نواز شریف کا انتظار کر رہے تھے ، ان کی رفتار بہت کم تھی اس لیے قافلے کی رفتار بڑھا دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ قافلے کے آگے کچھ لیگی ارکان اسمبلی تقریریں کر رہے تھے اور انہوں نے نواز شریف کی ہدایت پر انہیں اپنے خطابات ختم کرنے کیلئے کہا اور جب وہ گاڑی سے باہر آئے تو کچھ سیکیورٹی اہلکار ان کے تحفظ کیلئے ان کے ساتھ آگئے تھے ، انہی کے ساتھ وہ آگے گئے تھے وہ کوئی نامعلوم افراد نہیں تھے۔

مزید : اسلام آباد