عمران خان اور مریم نوازکے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی

عمران خان اور مریم نوازکے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی
عمران خان اور مریم نوازکے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑگئی، عمران خان نے میاں نواز شریف پر باﺅنسر پھینکے تو سابق وزیر اعظم کی بیٹی نے بھی خوب چھکے چوکے مارے، اب فتح کس ٹیم کی ہوگی یہ تو 2018 کے الیکشن میں ہی پتا لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میاں نواز شریف کی ریلی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف اپنے آپ کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے، نواز شریف کے بلٹ پروف گاڑی سے خطاب کی وجہ سے عوام بدظن ہوں گے ، اگر انہیں موت کا اتنا ہی خوف تھا تو وہ عوامی ریلی کا انعقاد نہ کرتے۔

عمران خان کی جانب سے اپنے والد پر تنقید مریم نواز سے برداشت نہ ہوسکی اور فوراً موقعے پر چوکا دے مارا۔ مریم نواز نے عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ” میاں نواز شریف نے تم سب مداریوں کی مشترکہ کوششوں سے بھی زیادہ جدو جہد کی ہے، آپ لوگ مکمل طور پر ہار چکے ہیں، آپ کے دل کی جلن سمجھ میں آتی ہے، آپ بالکل غیر متعلق باتیں کرتے ہیں“۔

مریم نواز کی جانب سے یہ ٹویٹ کیے جانے پر عمران خان کی جانب سے کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

مزید : اسلام آباد