سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دنیا ٹی وی چھوڑ دیا، اب کہاں جا رہے ہیں؟ جیو نہیں بلکہ۔۔۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دنیا ٹی وی چھوڑ دیا، اب کہاں جا رہے ہیں؟ جیو نہیں ...
سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دنیا ٹی وی چھوڑ دیا، اب کہاں جا رہے ہیں؟ جیو نہیں بلکہ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے دنیا میڈیا گروپ کو خیر باد کہہ دیا ، فی الحال وہ کوئی اور پاکستانی صحافتی ادارہ جوائن نہیں کر رہے بلکہ ایک سال کیلئے امریکہ جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سہیل وڑائچ نے کچھ عرصہ قبل ہی دنیا میڈیا گروپ بطور گروپ ایڈیٹر جوائن کیا تھا، اس سے پہلے وہ جیو ، جنگ گروپ سے وابستہ تھے۔ دنیا گروپ میں بھی سہیل وڑائچ جیو کی طرح اخبار کے معاملات بھی دیکھ رہے تھے اور ساتھ ہی اپنا پروگرام ’ ایک دن دنیا کے ساتھ‘ بھی کر رہے تھے لیکن اب انہوں نے دنیا گروپ کو خیر باد کہہ کر ایک سال کیلئے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل وڑائچ امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی میں فیلو شپ کیلئے جا رہے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ معروف صحافی سہیل وڑائچ کا اصل نام کیا ہے؟ نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

واضح رہے کہ سہیل وڑائچ جمعرات کو دنیا ٹی وی کی سکرین پر نواز شریف کی ریلی پر تجزیہ کرتے نظر آ رہے تھے لیکن آج (جمعہ کو) وہ ایک بار بھی ٹی وی پر نظر نہیں آئے۔

مزید : لاہور