عابد شیرعلی کے گاڑی کے چھت سے نعرے ، ایک ٹولے نے سواں پل اور مندرہ پہنچنے پر ”گونوازگو“ کے نعرے لگا دیئے: بی بی سی

عابد شیرعلی کے گاڑی کے چھت سے نعرے ، ایک ٹولے نے سواں پل اور مندرہ پہنچنے پر ...
عابد شیرعلی کے گاڑی کے چھت سے نعرے ، ایک ٹولے نے سواں پل اور مندرہ پہنچنے پر ”گونوازگو“ کے نعرے لگا دیئے: بی بی سی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) استقبالی کیمپوں میں موجود لیگی کارکنوں کو طویل انتظار کے بعد جانے کی بھی جلدی تھی، عابد شیر علی کارکنان کو جوش دلانے کے لیے گاڑی کی چھت پر چڑھے اور نوازشریف کی حمایت میں نعرے لگوانا شروع کیے تو ایک ٹولے نے گونواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے اور ایسا منظر بن گیا جس کی  عابد شیرعلی کو بھی توقع نہ تھی ۔ بی بی سی کے مطابق راولپنڈی میں دریائے سواں کے پل کے قریب لگے استقبالیہ کے سامنے پھولوں کی پتیوں کے ڈھیر تھے لیکن اس کیمپ میں ن لیگ کے اکا دکا کارکنوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ”گونوازگو“ کے نعرے لگانے والے چند نوجوان بھی جمع ہوچکے تھے۔ اسی طرح مندرہ میں نواز شریف کی گاڑی سے اگلی گاڑی کی چھت پر وزیرمملکت عابد شیر علی نواز شریف کے حق میں نعرے لگا کر کارکنوں کو جوش دلارہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود ایک ٹولے نے ”گونوازگو“ کے نعرے لگانے شروع کردئیے اور ماحول ایسا بن گیا کہ ایک آواز ”گونواز گو“ تودوسری طرف ”وزیراعظم نواز شریف“ اسی دوران عابد شیر علی کے غصے میں مکالمے کی وجہ سے یہ ٹولہ پیچھے ہٹ گیا۔

آج کی سب سے بڑی خبر، نواز شریف دراصل حسن نواز کی کمپنی سے تنخواہ لیتے رہے، دستاویزات سامنے آگئیں، تہلکہ برپا ہو گیا

مزید : اسلام آباد