نوازشریف کے قافلے کی رفتار سست، خواجہ سعد رفیق گاڑی چلارہے ہیں

نوازشریف کے قافلے کی رفتار سست، خواجہ سعد رفیق گاڑی چلارہے ہیں
نوازشریف کے قافلے کی رفتار سست، خواجہ سعد رفیق گاڑی چلارہے ہیں

  

کھاریاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ لالہ موسیٰ پہنچ چکا ہے جہاں سے کھاریاں کی طرف رواں دواں ہے ، تیسرے روز نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑیاں شہریوں کے ہجوم میں گھری ہیں اور اب تک قافلے کی رفتارانتہائی سست ہے تاہم تیسرے روز بھی وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نوازشریف کی گاڑی چلارہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کھاریاں سے نکلنے کے بعدنوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی رفتار سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، فی الحال گاڑیاں ہجوم میں پھنسی ہیں اور سپیڈ برقراررکھنا ممکن نہیں ، کارکنان نوازشریف کو دیکھ کر خوشی کا اظہار اور ان کی گاڑی پر گل پاشی کررہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔

مزید : جہلم