پابندی کے باوجود اشتہار چلانے پر پیمرانے اے آروائے کو خبردار کردیا

پابندی کے باوجود اشتہار چلانے پر پیمرانے اے آروائے کو خبردار کردیا
پابندی کے باوجود اشتہار چلانے پر پیمرانے اے آروائے کو خبردار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل اے آروائے کوپیمرا کی طرف سے ممنوع قراردیئے گئے اشتہارنشر کرنے پر انتباہ جاری کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی ۔

پیمرا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے آروائے چینل پر ’اگلو‘ کے ممنوعہ اشتہار کو دوبارہ چلانے پر 15جولائی 2017ءکو شوکاز نوٹس جاری کیاتھااور چینل انتظامیہ کو ذاتی شنوائی کیلئے پیشی اور اپنا موقف واضح کرنے کا موقع دیا تھا، انتظامیہ کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف چینل کو دوبارہ ایسے اشتہارات چلانے سے سختی سے منع کردیا بلکہ آئندہ ایسی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کرنے کی وارننگ بھی جاری کردی ۔

مزید : اسلام آباد