ریلی میں شریک طلال چوہدری کی ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ دیکھ کر نواز شریف بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے” کیا اس لئے وزیر مملکت بنایا ہے؟“
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے جس میں شریک کارکنان ناصرف پارٹی ترانوں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں بلکہ اس دوران باجے بھی بجائے جا رہے ہیں جو اکثر و بیشتر 14 اگست کا جشن مناتے نوجوان بجاتے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے ایسا ہوشربا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
کارکنان کی جانب سے اس طرح کی حرکت تو سمجھ میں آتی ہے مگر اس دوران طلال چوہدری بھی ایک ایسی حرکت کرتے ’پکڑے‘ گئے کہ دیکھنے والے ناصرف حیران رہ گئے بلکہ ان کیلئے اپنی ہنسی پر قابو پانا بھی مشکل ہو گیا کہ ملک کا وزیرمملکت یہ کیا کر رہا ہے اور اگر نواز شریف بھی یہ تصویر دیکھ لیں تو وہ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ”کیا اس لئے وزیر مملکت بنایا تھا؟“
Apna baja bujj giya haiiii... pic.twitter.com/ZX16FpOCbw
— Syed Ali Raza Abidi (@abidifactor) August 10, 2017
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ کام نہ کرو کہ ۔۔۔“نواز شریف کو جارحانہ رویہ مہنگا پڑ گیا ،ن لیگ کے ہی معروف رہنما نے ’بغاوت ‘کردی
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلال چوہدری کارکنوں کو باجا بجاتا دیکھ کر اپنے آپ پر قابو نہ پا سکے اورانہوں نے بھی کسی طرح سے ایک باجا حاصل کر لیا اور اسے بجانا شروع کر دیا۔ طلال چوہدری کی نظر میں ان کی یہ حرکت تو اپنے لیڈر کیساتھ پیار اور جوش و جذبے کا اظہار کرتی ہے مگر کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ جتنا مرضی پیار اور جوش و جذبہ ہو، وزیر مملکت کو ایسی حرکت زیب نہیں دیتی۔