لیگی کارکنوں کی استقبالی ریلیاں، ٹریفک کا نظام درہم برہم، ایمبولنس پھنس گئی

لیگی کارکنوں کی استقبالی ریلیاں، ٹریفک کا نظام درہم برہم، ایمبولنس پھنس گئی
لیگی کارکنوں کی استقبالی ریلیاں، ٹریفک کا نظام درہم برہم، ایمبولنس پھنس گئی

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے پیش نظر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات اور مقامی قیادت کی استقبالی ریلیوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہوگیا ہے جس کے باعث ایک ایمبولنس بھی ٹریفک میں پھنس گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے گڑھ گوجرانوالہ میں نواز شریف کی آمد کے باعث جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ لیگی کارکن پورے شہر میں ریلیاں نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ن لیگی کارکنوں کی ریلیوں کی وجہ سے جام ہونے والے ٹریفک میں ایک ایمبولنس بھی پھنس گئی ہے جس میں موجود مریض کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ تیسرے روزجہلم سے روانہ ، متوالے پرجوش، پارٹی ترانوں پر رقص، سکیورٹی کے سخت انتظامات

دوسری جانب نواز شریف کی ریلی کے روٹ میں آنے والے شہروں کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کھاریاں میں دکانیں اور لاری اڈے زبردستی بند کرادیے گئے ہیں جبکہ کامونکی میں بھی پولیس نے زبردستی تمام دکانیں اور مارکیٹس بند کرادی ہیں جبکہ پولیس نے تاجروں کو کل بھی دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مریدکے میں بھی پولیس اور انتظامیہ نے مل کر تاجروں کا جینا حرام کردیا ہے، سبزی و فروٹ منڈی بند کرادی گئی ہے جبکہ کل بھی سبزی و فروٹ منڈی بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین بلدیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے دکانیں بند کرائی گئی ہیں۔

مزید : گوجرانوالہ /اہم خبریں