”نواز شریف نے را کی وجہ سے وزیر خارجہ تعینات نہیں کیاتھا “آزاد کشمیرکے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے میاں نواز شریف پر اب تک کا ’مہلک ترین حملہ ‘ کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) میاں نواز شریف کے اقتدار سے نکالے جانے پر بھارت کو بھی زیادہ خوشی نہیں ہوئی ،بھارتی میڈیا جوں جوں انکے حق میں چیخ و پکار کررہا ہے تو میاں نواز شریف کی شخصیت پر داغ لگتے جارہے ہیں جو دھونے سے نہیں مٹ سکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے بول چینل کی لائیوٹرانسمیشن کے دوران دیگر شرکا کی موجودگی میں کیا اور کہا کہ وہ دوسال سے کہہ رہے ہیں کہ میاں نواز شریف کی کرپشن بہت چھوٹا جرم ہے ،ان کا سب سے بڑا جرم ایسا ہے جس کا انہیں جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے شریف ایمپائر کی خاطر بھارت کے سامنے گھٹنے کیوں ٹیک رکھے ہیں ۔بھارت کی بدنام ترین ایجنسی نے میاں نواز شریف کو پاکستان کا وزیر خارجہ مقرر نہیں کرنے دیا جس کی وجہ سے را نے پوری دنیا میں پاکستان کے تعلقات خراب کرادئیے ہیں ۔میاں صاحب ٹوکیو ،سوئٹزلینڈ اور تھائی لینڈ میں جس جس سے ملے ہیں یہ ریکارڈ کا حصہ ہیں اور ان کا جواب انہیں دینا ہوگا کہ بھارت بلوچستان کو الگ کرنے،کشمیر کاز کو پس پشت پھینکنے،پانیوں کو روکنے سمیت پاکستان کے داخلی میں بدترین کردار ادا کررہا ہے تو انہوں نے انڈیا کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کے مفادات کیوں قربان کئے ۔