تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کے لیے 10رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کے لیے 10رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل ...
تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کے لیے 10رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے 2018کے انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کرتے ہوئے پنجاب کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب میں 10 رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے گیا ہے جس کے چیئرمین عمران خان خود ہوں گے جب کہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور چوہدری سرور سمیت 4 صوبائی صدور بھی شامل ہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینے والے خواہشمندوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں اور بورڈ امیدواروں کے انٹرویو کرکے انہیں ٹکٹیں فراہم کرے گا۔

مزید خبریں :نوازشریف کی گھر واپسی ، ماروی میمن ایسی سواری پر ریلی میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

مزید : لاہور