گوجرانوالہ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم، گھونسوں اور مکوں کا استعمال، متعدد زخمی

گوجرانوالہ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم، گھونسوں اور مکوں کا ...
گوجرانوالہ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم، گھونسوں اور مکوں کا استعمال، متعدد زخمی

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں کھلاڑی اور متوالے آپس میں جھگڑ پڑے،لڑائی میں گھونسوں اورمکوں کا آزادانہ استعمال، متعدد زخمی ہو گئے،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے لگانے پر ہوا جس پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھ پائی ہوئی اور گھونسے اور مکوں کا بے دریغ استعمال ہوا جس سے متعدد زخمی بھی ہو گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی ریلی جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہے اورنواز شریف کے استقبال کیلئے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے اورسڑکوں پرلیگی قیادت کے بینرز آویزاں کئے گئے ۔

مزید : گوجرانوالہ