وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی کا دورہ کریں گے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوازشریف ریلی کی صورت میں لاہور جانے کے لیے مسلسل تیسرے روز جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہیں اور ان کی نااہلی کے بعد وزیراعظم بننے والے شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کل پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کریں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے ایک روزہ دورے کے دوران  مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اے آروائے نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی اپنے دورہ کراچی کے دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -