نوازشریف کی محبت دیکھ کر بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے، ملک میں سویلین راج کو یقینی بنایا جائےگا، رانا ثنا اللہ

نوازشریف کی محبت دیکھ کر بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے، ملک میں سویلین راج کو ...
نوازشریف کی محبت دیکھ کر بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے، ملک میں سویلین راج کو یقینی بنایا جائےگا، رانا ثنا اللہ

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی محبت دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں اوراس وقت بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے ، گجرات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نواز شریف کا قافلہ ملک میں سویلین راج کو یقینی بنائے گااور پارلیمان کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گاان کا کہنا تھاہم توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کر رہے سابق وزیراعظم نواز شریف گجرات میں عوام سے خطاب بھی کریں گے اور ان کا قیام گوجرانوالہ میں ہو گا۔

مزید : گجرات