فلپائن میں برڈ فلو، چار لاکھ پرندے تلف کیے جائیں گے

فلپائن میں برڈ فلو، چار لاکھ پرندے تلف کیے جائیں گے
فلپائن میں برڈ فلو، چار لاکھ پرندے تلف کیے جائیں گے

  

منیلا(آئی این پی)فلپائن میں برڈ فلو کی وبا کے نتیجے میں چار لاکھ پرندوں کو تلف کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ اس وبا کی موجودگی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی فرد کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حالیہ وبا کی وجہ سے ملک کے چھ پولٹری فارمز میں تقریبا چالیس ہزار مرغیاں، بطخیں اور دیگر اقسام کے پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق جہاں یہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں، وہاں ارد گرد کے ایک کلو میٹر علاقے میں نصف ملین پرندوں کو ہلاک کر دیا جائے گا تاکہ یہ وبا دیگر علاقوں میں نہ پھیلے۔

مزید : بین الاقوامی