ڈاکٹر عامر لیاقت نے نیلی شرٹ پر ایسا شرمناک جملہ لکھ کر پروگرام کرنا شروع کردیا کہ ن لیگی کارکنوں کے ساتھ میڈیا شخصیات بھی دیکھ کر دنگ رہ گئیں

ڈاکٹر عامر لیاقت نے نیلی شرٹ پر ایسا شرمناک جملہ لکھ کر پروگرام کرنا شروع ...
ڈاکٹر عامر لیاقت نے نیلی شرٹ پر ایسا شرمناک جملہ لکھ کر پروگرام کرنا شروع کردیا کہ ن لیگی کارکنوں کے ساتھ میڈیا شخصیات بھی دیکھ کر دنگ رہ گئیں

  

لاہور ( نظام الدولہ) ڈاکٹر عامر لیاقت خود کو اعلٰی اخلاقی اور صحت مندانہ صحافتی اقدارکا ترجمان سمجھتے ہیں لیکن ان جیسے اینکرز کی وجہ سے صحافت کا دامن داغدار ہوچلا ہے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے تو بغض نواز شریف میں ٹی وی سکرین کو اپنا غم غلط کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔انہوں نے آج بول کی لائیو ٹرانسمیشن میں نیلے رنگ کی ایسی شرٹ پہن کر پروگرام شروع کیاہے جس پر لکھاہوا ہے 

Crime minister is master of crime

ان کا یہ پہناوا صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔ اس شرمناک سلوگن کے ساتھ انہوں نے پروگرام میں سنجیدہ اینکر کے طور پر اپنا تجزیہ پیش کرنے یا نقطہ نظر بیان کرنے کی بجائے مسخروں جیسا انداز اپنا رکھا ہے۔انکی شرٹ دیکھ کر ناظرین اور میڈیا کے سنجیدہ افراد نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے میڈیا فاشزم پھیلے گا۔ طنزوتمسخر اور ذاتی توصیف سے مرصّع عامرلیاقت کے اس پروگرام کا مقصد میاں نواز شریف کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔صحافتی اصولوں کے مطابق کسی بھی ٹی وی پروگرام میں یک طرفہ محاذکھولنا عوام میں بھی ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان کا سب سے بڑا نیوز میڈیا نیٹ ورک کا دعویدار یہ چینل قومی اور عالمی خبروں اور دستاویزی پروگراموں کی بجائے میاں نواز شریف کے خلاف ”بول“بالا کرکے ریٹنگ کے کوشاں ہے۔

مزید : لاہور