نوازشریف کی لاہور آمد، داتادربار کے قریب سے ’جعل ساز‘ گرفتار، اسلحہ برآمد

نوازشریف کی لاہور آمد، داتادربار کے قریب سے ’جعل ساز‘ گرفتار، اسلحہ برآمد
نوازشریف کی لاہور آمد، داتادربار کے قریب سے ’جعل ساز‘ گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ کے قریب پہنچ چکا ہے لیکن ان کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور داتا دربار کے قریب سے پولیس نے ایک جعل ساز کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق داتادربار کے قریب ناکے پر ایک گاڑی کو روکا گیاتو اس میں سوار شخص نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا لیکن مشکوک ہونے پر مزید پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کرلیا کہ دراصل وہ ایک جعل ساز ہے ۔ ملزم اظہر کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ، مقدمہ درج کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔

مزید :

لاہور -