”مصدق ملک کو پروگرام کے دوران مریم اورنگزیب کا فون اور پھر۔۔۔“ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عجیب واقعہ پیش آ گیا

”مصدق ملک کو پروگرام کے دوران مریم اورنگزیب کا فون اور پھر۔۔۔“ نجی ٹی وی کے ...
”مصدق ملک کو پروگرام کے دوران مریم اورنگزیب کا فون اور پھر۔۔۔“ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عجیب واقعہ پیش آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں اور جہاں ان کی تقاریر کا متن اور دیگر معاملات زیر بحث ہیں وہیں یہ بات بھی اب تک بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے کہ آخر ان کی ریلی میں کتنی گاڑیاں شریک ہیں اور کارکنوں کی تعداد کتنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

اس بات پر وفاقی حکومت کے سابق ترجمان مصدق ملک بھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہو کر گفتگو کر رہے تھے اور نیوزی چینل کی جانب سے چلائی جانے والی معلومات کو غلط قرار دے رہے تھے کہ اچانک وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اطلاعات مریم اورنگزیب نے انہیں پروگرام کے دوران ہی فون کر دیا اور ایسی بات کہہ دی کہ مصدق ملک بھی حیران رہ گئے۔

انہوں نے میزبان سے کہا کہ آپ ذرائع کہیں مگر سرکاری ذرائع مت کہیں اور اسی دوران انہیں مریم اورنگزیب کا فون آ گیا جس کے بعد مصدق ملک نے میزبان سے کہا کہ ”

میں آج ساری بریکنگ نیوز آپ کے چینل پر دوں گا تاکہ ’پھٹے‘ آپ کے چینل پر ہی چلیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی چوک کے اوپر صبح 2800 سے 3000 گاڑیاں تھیں، جب کلثوم پلازہ پر ریلی پہنچی تو 3500 سے 4000 ہزار گاڑیاں تھیں۔ یہ آفیشل اعداد و شمار ہیں جو انتظامیہ نے نکالے ہیں اور مریم اورنگزیب نے خود چیک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے ایسا ہوشربا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اب میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ میں وزیر کو ٹیلی فون پر لے کر آپ کو خبر دے رہا ہوں، آپ بتائیں کہ آپ کے سرکاری ذرائع کون ہیں۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس