ڈیلی پاکستان کی دو پیش گوئیاں سچ ثابت ہوگئیں

ڈیلی پاکستان کی دو پیش گوئیاں سچ ثابت ہوگئیں
ڈیلی پاکستان کی دو پیش گوئیاں سچ ثابت ہوگئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیلی پاکستان  کی آج کی دو پیش گوئیاں سچ ثابت ہوگئیں ۔ڈیلی پاکستان آن لائن نے میاں نواز شریف کی موجودہ احتجاجی سیاست پر انکے ستاروں کا روزانہ کا فلکیاتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے نہایت دلچسپ سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

نواز شریف کو آج کیا کرنا چاہئے؟ ستاروں نے اپنا حساب کھول کر بیان کردیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

آج انکے ستاروں کے مطابق پیش گوئی کی گئی تھی کہ ان کا کوئی قریبی ساتھی ان پرکڑی تنقید کرسکتا ہے ۔جبکہ برج جدی کے مالکان میں آج اپنی شریک حیات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور بااثر دیکھنے کی تمنا بیدار ہوگی۔

واضح رہے کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف کی رضا سے ان کی شریک حیات کو این اے 120 کے لئے کاغذات جمع کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔جس سے انکی شریک حیات کلثوم نواز شریف کو سیاسی طور پرخاندان کو بچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

این اے 120 ضمنی الیکشن ، خاتون امیدوار کا نام فائنل ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

دوسری جانب انکے قریبی ساتھی وسینیٹر جنرل عبدالقیوم کا حالیہ بیاں کہ نواز شریف کو اداروں پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے، اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ ڈیلی پاکستان آن لائن نے انکے برج اور ستاروں کا آج کاجو احوال پیش کرتے ہوئے قبل از وقت انہیں آگاہ کیا تھا وہ سچ ثابت ہوا ہے ۔

”یہ کام نہ کرو کہ ۔۔۔“نواز شریف کو جارحانہ رویہ مہنگا پڑ گیا ،ن لیگ کے ہی معروف رہنما نے ’بغاوت ‘کردی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : لاہور