ڈیوٹی سے غائب ہو نے پر پانچ پولیس کانسٹیبلز معطل

ڈیوٹی سے غائب ہو نے پر پانچ پولیس کانسٹیبلز معطل
ڈیوٹی سے غائب ہو نے پر پانچ پولیس کانسٹیبلز معطل

  

سیالکوٹ(صباح نیوز)سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حج فلائٹس کے موقع پر سیکورٹی کیلئے حافظ آباد سے آئے پولیس کے پانچ کانسٹیبلوں کوڈیوٹی سے غائب ہوکر نہر کی پٹری پر بیٹھ کر توبوز کھانے پر ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر نے ملازمت سے معطل کردیااور محکمانہ تحقیقات کا حکم دیدیا ، حافظ آباد سے حنیف اور چار دیگر کانسٹیبل حج فلائٹس پر سیکورٹی کیلئے سمبڑیال تحصیل میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آئے تھے جہاں وہ ڈیوٹی ختم ہونے پر اطلاع دیئے بغیر غائب ہوگئے اور نہر کی پٹری پر بیٹھ کر تربوز کھارہے تھے کہ شکایت ملنے پر ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر نے انہیں معطل کردیا ، معطل ہونے والے کانسٹیبلوں کے مطابق ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ نہر کی پٹری پر گئے تھے اور انہیں غلط معطل کیا گیا ہے۔

مزید : سیالکوٹ